گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوران تدریسی عملہ کی کمی کے باوجود 98% آٹھویں جماعت کا رزلٹ

Meeting

Meeting

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوران تدریسی عملہ کی کمی کے باوجود 98% آٹھویں جماعت کا رزلٹ، ہیڈ ماسٹر GHS (B) پوران چوہدری پرویز اقبال ”عشقِ تعلیم ” کا ثبوت ہے۔ سیاسی سماجی اور تعلیمی رہنماؤں سمیت سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ( بوائز) پوران جماعت آٹھویں کے نتائج 98% جبکہ پرائمری سیکشن کی کلاس پنجم کا شاندار رزلٹ آنے پر سابق امیدوار برائے چیرمین راجہ عبدالمناف جلالیہ، سابق امیدوار وائس چیرمین مرزا سلیمان بیگ آف چنگس ، راجہ سیف الرحمان جلالیہ رہنما مسلم لیگ (ن) صحافی محمد انعام الحق مرزا ، کونسلر صوفی ملک عبدالرزاق سمیت تمام مکتبہ فکر نے گورنمنٹ ہائی سکول (بوائز) پوران کی اس کامیابی پر ہیڈ ماسٹر چوہدری پرویز اقبال سمیت تمام تدریسی عملہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا سکول ہزا کی بلڈنگ کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے.

جماعت آٹھویں میں 52 طلباء امتحان میں شامل ہوئے تھے جن میں 50 کامیاب ہوئے اور آصف علی نے 340 ، نمبر حاصل ر کے اول ، زیشان علی نے 324 نبمر حاصل کر کے دوئم جبکہ راجہ سلطان احمد نے 322 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی اسی طرح کلاس پنجم میں ندیم حسین 353 نمبر کے ساتھ اول ، فیصل عباس 301 نمبر کے ساتھ دوئم جبکہ صفیان اصغر علی نے 296 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ امتحانات ” پنجاب ایجوکیشن کمیشن ” PEC کے تحت ہوتے ہیں سیاسی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مقامی ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان سے گزارش کی ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول (بوائز) کی بلڈنگ اپ گریڈ کی جائے تا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق معیار تعلیم قوم کے معماروں کو میسر ہو سکے.