گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 101 ایم ایل میں سٹاف کی کمی کے باعث بچوں کا تعلیمی نقصان

School

School

فتح پور (امیر حمزہ) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 101 ایم ایل میں سٹاف کی کمی کے باعث بچوں کا تعلیمی نقصان، سکول کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری، مقامی افراد بچوں کو دیگر چکوک کے سکولوں میں تعلیم دلوانے پر مجبور، اہل علاقہ کا افسران بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 101ایم ایل میںاساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کی تعلیم شدید متا ثر ہو رہی ہے، سکول میں ایک ٹیچر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

ایک فی میل ٹیچر ایڈ ہاک پر تھی وہ بھی امتحانات کے نزدیک اپنے اثرورسوخ پر اپنی رہائش کے قریب سکول میں چلے گئی۔

اس وقت بچوں کی تعداد 40کے لگ بھگ ہے ، ایک ٹیچر نرسری سے لے کر پانچویں تک کے بچوں کو تعلیم دے رہا ہے ،جس سے بچوں کی تعلیم شدید متا ثر ہو رہی ہے۔

والدین اپنے بچوں کو دیگر مقامی سکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں، جس سے مزید بچوں کی تعداد کم ہونے کا خدشہ ہے ، اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے سکول میں سٹاف کی کمی کو دور کر کے تدریسی نظام کو بہتر بنایا جائے۔