گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں ٹیچر نے سکول کی اراضی پر چارہ کاشت کر لیا

Fatehpur Layyah News

Fatehpur Layyah News

فتح پور (میاں محمد رضوان سے) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں ٹیچر نے سکول کی اراضی پر چارہ کاشت کر لیا اور بچوں سے سکول کے اوقات میں بچوں سے چارہ کٹوانا معمول بنا لیا ، سکول میںامتحانات کے موقع پر بھی ڈیوٹی دینے کی بجائے علاقہ میں اپنے ذاتی کاموں میں مصروف رہنا معمول بنا لیا۔

اہل علاقہ کا شدید احتجاج ، تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گائوں چک نمبر 243اے ٹی ڈی اے میں سکول ہذا کی اراضی پر سکول کے انچارج ماسٹر رانا مختیار نے اپنے جانوروں کے لئے چارہ کاشت کر رکھا ہے ، اور سکول کے دوران بچوں سے اراضی کو پانی لگوانا اور ان سے چارہ کاشت کروانا معمول بنا لیا رکھا ہے۔

گزشتہ روز مقامی لوگوں کی شکایات پرمیڈیا کے نمائندں نے دورہ کیا تو اس دورن بچے سکول کی اراضی پر کاشت کیا گیا چارہ کاٹ رہے تھے ، اور اس دوران سکول کے انچارج رانا مختیار علی دوران ڈیوٹی چک ہذا میں اپنے ذاتی کام کے لئے گئے ہوئے تھے ، اور میڈیا کی اطلاع پر ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بات کرنا گوارانہیں کی۔

مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سکول ہذا میں چارہ کی کاشت کر رکھی ہے اور بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے ان سے مشقت کروانا معمول بنا رکھا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف ،وزیر تعلیم رانا مشہود ،ڈی سی او لیہ ، ای ڈی او ایجو کیشن واقع کی تحقیقات کر کے ذمہ دار ٹیچر کے خلاف کاروائی کریں، وگرنہ اہل علاقہ بھر پور احتجاج کریں گے۔