حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی، راجہ زرار سجاد

Sajjad Raja Zarar

Sajjad Raja Zarar

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ زرار سجاد نے پولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ پر ہونے والے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی پاک افواج ملک میں ہونی والی دہشتگردی اور خطرات سے بھر پور مقابلہ کررہے ہیں۔

جبکہ وزراء اپنے سیاسی آقاؤں کی کرپشن چھپانے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم الزام نہیں لگا رہے لیکن جب بھی پاکستان تحریک انصاف احتجاج کا رخ کرتی ہے ٹھیک اس وقت کبھی پاکستان کی سرحدوں پر کشیدگی ہو جاتی ہے اور کبھی ملک کے کسی کونے میں دہشتگرد اپنی مذموم سرگرمی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف یکجاہے اور ملکی سالمیت کی خاطر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

اس موقع پر رہنماء پاکستان تحریک انصاف حسن نیازی،علی ضیاء نیازی،کامران خان نیازی،راجہ عاصم،راجہ شہریار،راجہ اسفند یاراور دیگر بھی موجود تھے سانحہ پولیس ٹریننگ سکول کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی گئی راجہ زرار سجاد نے کہا کہ پاکستانی قوم کرپٹ حکمرانوں کے احتساب اور دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پاک افواج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی۔