جو حکومت اپنے شہریوں کا تحفظ نہیں کر سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔ مسرت شاہین

Lahore

Lahore

لاہور (پ۔ر) پاکستان تحریک مساوات پارٹی کی سربراہ مسرت شاہین نے لاہور ڈیفنس بم دھماکے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اپنے شہریوں کا تحفظ نہیں کرسکتی اسے اقتدار میں رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے اور جب تک افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

اس وقت تک پاکستان کیلئے داخلی امن وامان کا استحکام چیلنج کی صورت میں برقرار رہے گا۔ حکومت اگر ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹ سکتی تومستعفی ہوجائے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی طرف سے شروع کئے گئے ’’آپریشن رد الفساد ‘‘ کی مکمل حمایت کرتی ہوں جبکہ ملک میں ہونے والے پے در پے دہشت گردی کے واقعات کا ہونا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہے۔

جو حکومت اپنے شہریوں کا تحفظ نہیں کرسکتی اسے اقتدار میں رہنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے وطن عزیز میں قیام امن کے ذمہ دار اداروں کواگر سیاسی دباؤ سے مکمل طور پر آزاد رکھا جائے تو انتہا پسندی کے خلاف مطلوبہ نتائج کے حصول میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف رینجرز آپریشن کی مخالفت کرنے والے ہی ان مذموم عناصر کے مرکزی سہولت کار ہیں۔

پنجاب میں رینجر ز کے آپریشن میں لمحہ بھرتاخیربھی انتہا پسند عناصر کے لیے نفع بخش ثابت ہو سکتی ہے اس لیے دہشت گردوں کو انکی کمین گاہوں سے بچ نکلنے کا موقعہ دیے بغیر فوری آپریشن کا آغاز کیا جائے