حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی، فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیے: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ طاہر القادری نجی پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ملک اسوقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے جبکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ موجودہ حکومت کو فی الفورمستعفی ہو جانا چاہیے۔ حکمرانوں کے پاس اب اقتدارمیں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا پولیس کی حفاظت میں اپنے گھروں میں بند ہیں اور ان میں سر چھپا کر بھی گھروں سے نکلنے کی جرات نہیں رہی۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز ہی حکومت ختم ہو گئی تھی، 17 جون کا ظلم حکمرانوں کے گلے پڑا۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکمرانوں کا عبرتناک انجام لکھا جا چکا ہے اور پوری قوم نے کرپٹ حکومت کے خلاف اعلان بغاوت بلند کر دیا ہے۔ حکمرانوں کے گھناؤنے چہرے جلد بے نقاب ہوں گے۔

طاہر القادری 11 ربیع الاول کو لاہور میں ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔