حکومت ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی : احسن اقبال

 Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی، ہم دھرنے کا پرامن حل چاہتے ہیں لیکن امن کی خاطر آپریشن کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آخری دم تک یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ ہم معاملات کو افہام ق تفہیم کے ساتھ حل کریں گے لیکن اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے نمٹنے کیلئے آپریشن بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔