حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ شیخ وسیم اکرم

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) محترمہ کلثوم نواز کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے عوام آج بھی میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن والہانہ محبت کرتے ہیں بیگم کلثوم نواز کے الیکشن میں بہترین انتخابی مہم چلانے پر محترمہ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ن لیگ وفاق کی علامت ہے اور ان شاء اللہ الیکشن2018میں پاکستان کے غیور عوام ثابت کریں گے کہ ن لیگ ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور حقیقی معنوں میں ملکی سلامتی ،استحکام اور وقار کی سربلندی کے لیے خلوص نیت اور صدق دل سے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سکریٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے پاکستان کے باشعور عوام آگا ہ ہیں کہ ن لیگ کے دور حکومت میں وطن عزیز ایٹمی قوت بنا اور سی پیک کے منصوبے کی تکمیل سمیت میٹر بس ،اورنج ٹرین ،موٹر وے ،روزگار کی فراہمی سمیت درجنوں میگا پراجیکٹس سے ملکی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے۔