حکومت کو ڈیزل کی قیمت کم کرنا چاہیے، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

سکھر (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم کرکے عام آدمی کو خوش کیا گیا ہے، حکومت کو ڈیزل کی قیمت کم کرنا چاہیے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامی ہے جو وہ پارلیمنٹ کو نظرانداز کررہی ہے، پارلیمنٹ مستحکم ہوگی تو ہر ادارہ مستحکم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کو دھمکی دینا صحیح نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری نہ کرانا حکومت کی بہت بڑی ناکامی ہوگی، مردم شماری اسی سال کرانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف 24 گھنٹے ، 3 ماہ اور 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے، اب 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم کررہے ہیں لیکن 2020 تک بھی ایسا نہیں ہوگا۔