حکومت مالی سال 2016 میں مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہ کر سکی

Fscal Deficit

Fscal Deficit

کراچی (جیوڈیسک) سرتوڑ کوششوں کے باوجود حکومت مالی سال 2016 میں مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہ کر سکی۔ مالی سال 16-2015 میں مالیاتی خسارہ 4 اعشاریہ 6 فیصد زائد رہا، جبکہ حکومت کی جانب سے ہدف 4 اعشاریہ 3 فیصد رکھا گیا تھا۔

گذشتہ مالی سال پی ایس ڈی پی کے لئے 700 ارب روپے مختص کیے گئے تھے مگر 593 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

سود اور قرضوں کی ادائیگی پر 1263 ارب روپے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے باعث دفاع پر 60 ارب روپے اضافے خرچ ہوئے۔

اس طرح پورے سال میں مالیاتی خسارے کا حجم 1349 ارب روپے رہا۔