کروڑ لعل عیسن کی خبریں 3/8/2015

Tariq Pahar and Ehsan Ullah

Tariq Pahar and Ehsan Ullah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ٹی ایم اے کروڑ حفاظتی اقدامات سمیت کھانا بھی فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او ممتاز کلاچی نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کروڑ کی کوششوں سے موضع کھائی ، واڑاں سیہڑہ ، مونگڑ اور بستی شینیہ والا سمیت دیگر علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے۔ موضع کھائی کے مقام پر بند بچانے کیلئے ٹی ایم اے کروڑ کی 6 ٹریکٹر ٹرالیاں اور عملہ کام کر رہا ہے۔ جس سے علاقے کی بڑی متاثرہ آبادی کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں بنکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی پر ایک فیصد بھی ٹیکس منظور نہیں۔ تاجر اپنے اتحاد سے حکومت کو ٹیکس واپس لینے پر مجبور کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، نائب صدر انتظار حسین شاہ ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر بنکوں میں رقوم کی منتقلی پر عائد ظالمانہ ٹیکس کے خلاف اکھٹے ہو چکے ہیں۔ حکومت کو ٹیکس کی واپسی پر مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو تاجر برادری ملک بھر میں احتجاج کریگی۔ اور بنکوں سے اپنا لین دین بند کر دے گی۔حکومت تاجر دشمنی ترک کر کے ظالمانہ ٹیکس واپس لے وگرنہ انجام کیلئے تیار ہوجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کروڑ تنویر یزدان خان نے گزشتہ روز ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائی سکول کروڑ ، گورنمنٹ ہائی سکول باغ والاہ ، گورنمنٹ ہائی سکول سہو والہ میں ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کیلئے طبی سہولیات ، کھانا اور رہائش کا معائنہ کیا۔ اور ڈیوٹی عملہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کی خدمت میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق متاثرین سیلاب میں راشن اور جانوروں کیلئے چارہ اور ونڈا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان آج 11 بجے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کیلئے لیہ اور کروڑ لعل عیسن کے مقام واڑہ سیہڑا ، جمن شاہ اور کوٹ سلطان کے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں گے۔ یہ بات سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر بہادر احمد خان سیہڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان واڑہ سیہڑا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لینڈ کریں گے اور متاثرین سے ملیں گے جس کے بعد سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ کے حلقہ میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)حاجی عبدالمجید خان نیازی ایم پی اے پی پی 262امیدوار برائے حلقہ NA-181کا سرکار کی نظوں سے اوجھل وسیع سیلاب زدہ علاقے کا دورہنہ قانون نہ محکمہ صحت نہ حکومتی مشینری حتٰی کہ NDMAکے اعداد و شمار سے بھی اوجھل بیٹ مونگڑ بیٹ بخشندہ بیٹ کھائی میں ستم زدہ لوگوں سے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے ملاقات کی راشن کپڑے اور ضروری سامان تقسیم کیا ۔ آفات تو آسمانی تھیں مگر حکومتی آفات کا ذکر تو لامتناہی او ر درد کا سیلاب تھا ۔ واڑہ سیہڑاں مکوڑی بصیرا کا دورہ کرنے پر تمام مددگار وسائل سے پاک حکومتی مشینری نظر آئی جو کہ حکومت کی طرح کھٹارہ اور کیچڑ میں پھنسی تھی ۔ سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کے بعد ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف حاجی عبدالمجید خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑ لعل عیسن کے سیلابی علاقوں میں حکومتی امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔سیلاب نے کروڑ لعل عیسن کے مواضعات میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے لیکن حکومتی مشینری ایک دو موضع کے علاوہ اور کہیں نظر نہیں آئی ۔عوام بے یارو مددگار اپنی مدد آپ کے تحت کھلے آسمان تلے اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اکثر علاقوں میں محکمہ صحت محکمہ لائیو سٹاک کی طرف کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا جن مواضعات میں کیمپ موجود ہیں وہ بھی ن لیگ حکومت کی طرح نام کے کیمپ ہیں اور دوائیں نہ پونے کے برابر ہیں۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے بیٹ مونگڑھ میں قائم حکومتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں ادویات نہ ہونے کے برابر تھیں عوام کو سیلاب زدہ علاقں سے نکالنے کیلئے بھی کوئی انتظام موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں آج کھانا ،کپڑے اور راشن تقسیم کیا ہے بہت جلد دوبارہ دورہ کرونگا اور حکومت عوام کی مدد کرے یا نہ کرے میں اپنے علاقے کی عوام کی ان دکھ کی گھڑیوں میں ہر وقت شریک رہوں گا اور ہت جلد مزید امداد کا اعلان بھی کرونگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتی ہے کہ ن لیگ کی حکومت دھاندلی سے بننے والی حکومت ہے اور ہم اس کرپٹ حکومت کو نہیں مانتے ۔اس موقع پر ان کہ ہمراہ سردار ذوالفقار علی خان ایڈووکیٹ ، سردار حاجی غلام محمد خان سیہڑ ،ملک ابرار حسین بھمب ،ملک طارق کھیڑا ۔ملک خالد چنڈی ۔ملک ممتاز چھینہ ۔ملک ثناء اللہ ببل ،ملک نذر حسین ،ملک ہارون ملانہ ،اطہر علی عباس عرف پپو ،حاجی شمس الدین درکھان،عبدالقیوم کھوکھر۔سجاد زین العابدین۔جاوید خان سرگانی ۔راشد ملک۔عمیر شانی PA to MPA۔امیر حمزہ ہاشمی اور دیگر احباب کثیر تعداد میں موجود تھے

Relief Camp

Relief Camp

Relief Camp

Relief Camp