حکومت جی ڈی پی شرح 6 فیصد تک لے جانے کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار

 Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق ملک کی مجموعی پیداوار کی شرح 5.28 فیصد ہو گئی ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس کامیابی پر وزیراعظم نواز شریف اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ن لیگ حکومت کی مؤثر اور شاندار پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملکی مجموعی پیداوار کی شرح چھ فیصد تک لے جانے کیلئے پرعزم ہے۔