گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیرمحل میں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں موک ایکسر سائز

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیرمحل میں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اتنہائی خفیہ رکھ کر موک ایکسر سائز کی گئی اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب تمام محکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کرتے رہے۔

تفصیل کے مطابق تحصیل انتظامیہ کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیرمحل میں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میںاتنہائی خفیہ رکھ کر موک ایکسر سائز کی گئی کالج پیرمحل میں بم دھماکہ اور دہشت گردوں کی فرضی اطلاع دی گئی جس میں کچھ طالبات زخمی ہو گئی۔

جس پر قانون نافذ کرنے والے سیکورٹی ادارے حرکت میں آ گئے متعدد محکمے اطلاع کے باوجو د ایک گھنٹے بعد بھی نہ پہنچ سکے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب تمام محکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کرتے رہے موک ایکسر سائز میں محکمہ پولیس ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، ٹریفک پولییس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل اسکواڈاور سرکاری ہسپتال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شریک تھے۔

ڈی ایس پی رانا خالد رشید موقع پر پہنچ کر پولیس کے جوان کو ہدایات دیتے رہے ریسکیو 1122 اور سرکاری ہسپتال کے عملہ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال شفٹ کیا موک ایکسر سائز کے دوران فائر بریگیڈ ، محکمہ سوئی گیس ، محکمہ واپڈا، محکمہ ٹیلی فون اطلاع کے باوجود غیر حاضر ہونے کی بناء پر موک ایکسر سائز میں حصہ نہ لے سکیں۔

موک ایکسر سائز کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگوں اور والدین پریشانی کے عالم میں کالج کے باہر کھڑے رہیاسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے کہاکہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں اداروں کی کارکردگی صلاحیتوں کو جانچنا کے لئے موک ایکسر سائز کی گئی ، دہشت گردی کے واقعات کی صورت میں ہنگامی طور پر صورت حال کو کنٹرول کرنے کے موک ایکسر سائز کا مظاہر ہ کیا گیا تمام اداروں کو فور ی طور پر اطلاع دی کی تھی زیادہ تر ادارے مقرر وقت میں پہنچ گئے تھے لیکن فائر بریگیڈ اور کچھ ادارے نہیں پہنچ سکے۔