مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 16/10/2015

Group Photo

Group Photo

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھاکشن ہیڈ ماسٹر ملک محمد اسلم پر نا معلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقع سزا کی جائے، ہیڈ ماسٹرز کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھاکشن کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد اسلم پر گزشتہ روز نا معلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے تھے، جس پر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 اعجاز احمد، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2طاہر ادریس, ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھاراارشد ندیم، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول قلارکا آباد محمد امجد علی ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چھینہ اوتاڑ ماسٹرممتاز احمد خاں میئو، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اولکھ اوتاڑمحمد مصطفی ،محمد اسلم بھٹی ودیگر نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کوٹ رادھاکشن اور ڈی پی او قصور سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ہیڈ ماسٹر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت ضلع کونسل ہال قصور میں محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے تمام انتظامات کے سلسلہ میں صحافیوں کو بریفنگ دینے کی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش اور ضلع بھر کے صحافیوں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحاد ، اتفاق اور باہمی یگانگہت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے ہم سب کو بھائی چارے اور اخوت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔محرم الحرام میں امن و امان کا قیام ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ، میڈیا اور معززین علاقہ کے تعاون سے انشاء اللہ سابق روایات کے مطابق اس بار بھی محرم الحرام میں مقامی ہم آہنگی بھائی چارے اور رواداری کی مثال قائم ہوگی ۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ20گھنٹے تک ڈیوٹی کسی کو خوش کرنے کیلئے یا کسی ڈر سے نہیں کرتا بلکہ اپنے اطمنان کیلئے کرتا ہوں، عوام کی خدمت خون کے آخری قطرے تک کریں گے،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیںاور ضلعی پولیس کی کل نفری کے علاوہ پنجاب کانسٹیبلری ، ایلیٹ فورس، قومی رضا کار ، سول ڈیفنس ، سپیشل فورس اور پاک فوج کے دستے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی علماء اکرام ، صحافی ، وکلاء ، سول سوسائٹی ، تاجر اور دیگر انتظامیہ کیساتھ شان بشانہ ساتھ دیں اور محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مثالی کردار ادا کریں ۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون ہیں کیونکہ حق اور باطل میں مثبت سوچ کا نام صحافت ہے ۔ صحافی معاشرے میں لوگوں کی زندگیوں میں جگنو کی طرح روشنی فراہم کرتے ہیں ۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ صحافی حق اور سچ کے مینار ہیں، صحافی کا کام سچ سے شروع ہو کر سچ پر ہی ختم ہوجاتا ہے، صحافی سچ پر جمی دھوکہ کو صاف کرکے سچ عوام کے سامنے پیش کرتا ہے، برائی کو ختم کرنے دوسروں کی بے لوث خدمت کرنے اورمظلوم کے کام آنے کی سوچ کا نام ہے صحافت، اگر زندگی میں کسی چیز کا انتخاب کرنا ہے تو صحافت یا شہادت کا انتخاب کرنا چاہئے، صحافی کا کام دوسری کی زندگیوں سے جھوٹ نکال باہر کرنا ہے، صحافی سچ لکھنے اور بولنا سے قبل یہ نہیں سوچتا کہ اس سے قائدہ کس کا ہو گا اور نقصان کس کا، اس پیشے کا تقدس کیا ہو گا جو سچ سے شروع ہو کر سچ پر ہی ختم ہوتا ہے، اور سچ کو کبھی ہار نہیں ملتی جیت ہمیشہ سچ کی ہی ہوتی ہے، مجھے آج تک صحافت کا متبادل نہیں مل سکا، صحافت نے ہر زی روح کو شعور دیا ہے، جس کی وجہ سے ہر شخص ملکی و غیر ملکی حالات سے با خبر ہے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ صحافت کیلئے کسی ڈگری یا سند کی ضرورت نہیں ہوتی یہ تو ایک سوچ کا نام ہے، جو دوسروں کے کام آنا ، سچ کا ساتھ دینا اور جھوٹ کو بے نقاب کی مثبت سوچ کا نام ہے،میں ایسی سوچ کے حامل صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،اس سوچ کو ایک پیشے تک محدود نہ کیا جائے، صحافی کا کام حق کو بلندیوں تک پہنچانا اور اندھیروں کو دفن کرنا ہے، اللہ نے صحافیوں کو اپنے بندوں تک حق بات پہنچانے کیلئے چن لیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے دو سو کلو میٹر دور بارڈر پر بیٹھی 119سالہ خاتون کو دنیا کے حالات کی خبر ہے تو وہ صحافت کی وجہ سے ہے،صحافت کی طرز زندگی بڑا کھٹن کام ہے، اس میں مشکلات بے شمار ہیں،اس میں کمزور جذبہ کا بندہ آگے نہیں جا سکتا،اگرانسانیت کیلئے زندگی رہنا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی دوسروں کے کام آنے، مظلوم کی مدد کرنے کیلئے وقف کر دینی چاہئے، صحافت ظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار اور مظلوم کی بے لوث مدد کرنے کا نام ہے،صحافی ذمہ دارانہ صحافت کریں، آپ کے الفاظ عوام کی زندگیوں کے ضامن ہیں، آپ کے قلم سے لکھا گیا ہر لفظ لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرتا ہے، آپ کے لکھے ہوئے الفاظ پڑھنے والوں پر اثر کرتے ہیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر وردہ مشہود شورش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے کوئی بھی حکومت اس کے بغیر نہیں چل سکتی،عید میلاد النبی، جشن بہاراں، محرم الحرام ودیگر اہم پروگروموں کے موقع پر صحافیوں نے ضلعی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا ہے، اور مسائل کی بروقت نشاندہی کی جس کی وجہ سے تمام انتظامات بہتر طور پر ہو سکے، تقریب میں نعت اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہدنے ادا کئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126