گورنمنٹ ہائی سکول کھارا پر قبضہ مافیا کے سرغنہ کی ہیڈ ماسٹر محمد ارشد ندیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

Government High School

Government High School

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول کھارا پر قبضہ مافیا کے سرغنہ کی ہیڈ ماسٹر محمد ارشد ندیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، ہیڈ ماسٹر قبضہ مافیا کے راستہ میں رکاوٹ بنا ہوا تھا، ن لیگی ایم این اے کے کار خاص نے دھمکیاں دی، وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ایجوکیشن، آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے گرائونڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد انظامیہ حرکت میں آ گئی اور قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔

جبکہ ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف خاں کا کار خاص اسلام جمیل خاں سکول، لوکل گورنمنٹ کے اووسیر جاوید کی ملی بھگت سے گرائونڈ پر قبضہ کرنے والوں کی سر پرستی کر رہا تھا اور گرائونڈ کی سات کنال اراضی پر 8 افراد نے قبضہ کر رکھا ہے باقی گرائونڈ اور قبضہ مافیا کے درمیان اسلام جمیل خاں 15فٹ گلی بنوا کر قبضہ مستحکم کروانا چاہتا تھا، جسے ہیڈ ماسٹر ارشد روک رہا تھا اسلام جمیل خاں اور اووسیر جاوید نے ملی بھگت کرکے متعدد بار گلی بنوانے کیلئے کام شروع کیا جسے ہیڈ ماسٹر نے روک دیا۔

جس پر قبضہ مافیا کے سر پرستی کرنے والے اسلام جمیل خاں نے ہیڈ ماسٹر ارشد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ تم کون ہوتے ہو ہمارا کام رکوانے والے، تم روک سکتے ہو تو روک لو، ہم تعمیر ہر صورت کروائیں گے، سکول کی جگہ پر ہماری تعمیر روکو گے تو 10منٹ میں تمہیں پتہ چل جائے گا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے ای ڈی او ایجوکیشن کو درخواست دی جو معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے، جب اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن میاں ذوالفقار سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی کو ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔