گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے گرائونڈ پر قبضہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ کرنے کا حکم

Government High School Khara

Government High School Khara

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے گرائونڈ پر قبضہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ کرنے کا حکم، مذکورہ افراد گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کی اراضی پر پختہ رہائش تعمیر کرکے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا اور قبضہ چھوڑنے سے انکاری تھے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کی طرف سے قبضہ گروپ کے خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کے حکم پر پرویز اختر پٹواری نے قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ صدر میں تحریری درخواست دے دی، پرویز اختر پٹواری کے مطابق ہم نے اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کے حکم پر موقع پر جاکر دیکھا کہ شوکت علی میو، محمد اکرم میو،محمد رمضان انصاری، حبیب میو، دلدار لکھا، نیامت لکھا، سرور مسیح،دیپا مسیح نے پختہ رہائش تعمیر کرکے ناجائز قبضہ ملکیتی رقبہ گرائونڈ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھارا رہائش پذیر ہیں، اور جگہ چھوڑنے سے انکاری ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کو مہیا کی جائے۔

دو دن گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ صدر نے قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قبضہ گروپ انتہائی با اثر ہیں اور کچھ با اثر لوگ ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مقدمہ کے اندراج میں تاخیر ہو رہی ہے، اعلی حکام سے مقدمہ درج کرکے فوری طور پر سرکاری اراض واگزار کروانے کا مطالبہ۔