وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے تین چھٹیوں کی منظوری دیدی

 Eid al-Adha

Eid al-Adha

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کیلئے تین چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

عیدالاضحیٰ ملک بھر میں خوشیوں کا پیغام لے کر آ رہی ہے تو وفاقی حکومت نے بھی تین چھٹیوں کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ نے جاری کیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 12، 13 اور 14 ستمبر کو عید کی تعطیلات ہوں گی جبکہ 15 ستمبر کو تمام سرکاری ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔