حکومت بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے، مفتی محمد سعید

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے شیر کے نشان والی حکومت کب شیر بنے گی۔بھارت پاکستان کے خلاف گھنائونی سازشوں میں مصروف ہے۔

پنجاب میں امن و امن کی بد ترین صورتحال کا اندازہ حکومتی ایم پی اے کے قتل سے لگا یا جا سکتا ہے۔مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار مایوس کن ہے۔ہندو ستان نے کشمیر پر غیر قانونی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سات لاکھ فوج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

مطالبہ کیا ہے کہ زرعی بجلی کا ریٹ 5روپے فی یونٹ مقرر کیاجائے اور کسانوں کی بجلی کے نا جائز بقایا جات معاف کئے جائیں۔ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے سے آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات مل سکتی ہے۔برما میں مسلمانوں پر ہو نیوالے مظالم پر پوری دنیا میں خاموشی شرمنا ک ہے۔

امتیازی سلوک کی وجہ سے روہنگیا مسلمان ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔برما کے رونگیا مسلمان دنیا کے مظلوم ترین اقلیت ہے۔مسلمان اقلیت کو تحفظ فراہم کرنا برما کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔مسلم حکمران برما کے مظلوم مسلمانوں کو امداد بھجوائی۔دوزی قبائل کے دہشتگردبرما میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں جبکہ وہاں کی حکومت مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینے کے بجائے انہیں اپنا شہری بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں
۔
ارشد مصطفائی (میڈیا سیل)
0300-8045698