حکومتی ادارے پر چھاپے سے قبل سندھ حکومت کو بتانا ہو گا، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے پر چھاپا مارنے سے پہلے سندھ حکومت کو بتانا ہو گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی کو حراست میں لینے سے پہلے رینجرز کو حکومت سے اجازت لینا ہو گی۔