کراچی کی خبریں 1/12/2016

Patti Istaqbaal

Patti Istaqbaal

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکمرانوں کی کارکردگی جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے کیونکہ پارلیمانی جمہوری نظام کا مقصد بلاامتیاز تمام شہریوں کے مسائل حل کرکے سلطانی جمہور کے ثمرات جمہور تک پہنچانا ہوتا ہے مگر موجودہ حکمران اور ان کی کارکردگی و اقدامات اس آئینی تقاضے کی بجاآوری کے برخلاف اور ایسے مضمرات کے حامل ہیں جن کی وجہ سے جمہوریت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے اسلئے جمہوریت کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ یا تو حکومتی کارکردگی و عوامی مفادات کے تابع بنایا جائے یا پھر عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے حکومت کو رخصت کرکے اس میں شامل ہر فرد کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی آئینی حقوق کی شقوں کے مطابق شہریوں کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اور انکی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے اور ریاست کے ایماءپر یہ ذمہ داری بہرصورت حکومت نے ادا کرنا ہوتی ہے مگر موجودہ حکومت اپنے اس آئینی فریضے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اسلئے اب عدلیہ کا فریضہ ہے کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کرے بصورت دیگر فوج تحفظ پاکستان کی خاطر اپنا غیر آئینی کردار ادا کرنے پر مجبور دکھائی دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بانکی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے زبانی کلامی بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کریں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسانے کے دھمکی آمیز بیان کا ازخود نوٹس لیکر بھارت کو سندھ طاس معاہدے کا پابند بنانے کیساتھ دنیا کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن جانے والے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے اور مقبوضہ کشمیر میں عالمی مبصرین کی موجودگی میں غیر جانبدارانہ استصواب رائے کیلئے مخلصانہ کردار ادا کریں‘ ساتھ ہی پاکستان کے آئینی حصے ریاست جونا گڑھ سے بھی بھارتی تسلط کے خاتمے اور پاکستان سے الحاق کو یقینی بھی بنایا جائے کیونکہ بھارتی آبی دہشتگردی ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاست جونا گڑھ پر بھارتی قبضہ کے باعث ہی پاکستان و بھارت میں کشیدگی ہے جو ایک ایسی جنگ کی جانب بڑھ رہی جس کے بادل پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیکر عالمی امن و خوشحالی کو تہہ و بالا کردینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی اسمبلی میں حکومت کیخلاف قرارداد لانے کا اعلان کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آکر لوٹمار و کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے عوام دشمن حکمران عوام کو لوٹنے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے اپنارہے ہیں مگر عدلیہ اور فوج کیساتھ تمام ذمہ دار ادارے بھی ان کی عوام دشمنی پر خاموش تماشائی ہیں جس کے باعث ان کے حوصلے بڑھتے جارہے ہیں اور عوام کی حالت نازک سے نازک ترین ہوتی جارہی ہے ‘ راجونی اتحادمیں شامل سیاسی رہنمائوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی سے تنگ عوام پر مرے پر سودرے کے مترادف ہے کیونکہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور قوت خرید و دو وقت کی روٹی سے محروم عوام کیلئے سانس لینا بھی دوبھر ہوجائے گا اسلئے اب ضروری ہوگیا ہے کہ حکمرانوں کیخلاف مقدمات عوامی عدالتوں میں چلائے جائیں اور عوا م کی پارلیمنٹ میں ان عوام دشمنوں کیخلاف قرارداد لائی جائے کیونکہ حکمرانوں کے احتساب کیلئے عوامی پلیٹ فارم سے بہتر اب کوئی اور پلیٹ فارم باقی نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنمائوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ دہشتگردی ‘تعصب ‘ لسانیت ‘ مسلکی تفاوت اور کرپشن و رشوت ستانی کے بعد ملک و قوم کو سب سے زیادہ نقصان سیاسی اقربا پروری نے پہنچایا ہے اورا س بات میں کوئی شک نہیں ہے ملک و قوم کے مسائل اور بحرانوں کی وجوہات میں ایک بہت بڑی وجہ سرکاری محکموں میں سیاسی بھرتیاں ہیں جس کی وجہ سے ہر ایک سرکاری ادارہ اپنے فرائض کی بجاآوری اور قیام کے مقاصد کی تکمیل و اہداف کے حصول میں ناکام دکھائی دے رہا ہے جبکہ سیاسی بھرتیوں کی کثرت کے باعث ہر ایک ادارہ خسارے کا شکار ہوچکا ہے جس کے ذمہ دار وہ حکمران اور سیاسی جماعتیں ہیں جو گزشتہ تین عشروں سے مسلسل و باری باری اقتدار کے مزے لوٹ رہی اور کرپشن و لوٹمار کے ساتھ سیاسی اقربا پروری و اختیارات کے ناجائز استعمال کی روایات کو بھی فروغ دے رہی ہیں جبکہ ان کا یہ طرز عمل ملک و قوم کے مفادات کیخلاف اور مضمرات کا باعث ہے اسلئے عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک و قوم کیلئے مضمرات پیدا کرنے والوں کا احتساب کرے جس کا آغا ز پانامہ لیکس کیس کے ملزمان کیخلاف قرار واقعی احتساب سے کیا جانا چاہئے تاکہ قوم کو لوٹنے والوں کا انجام دوسروں کیلئے نشان عبرت بن جائے ۔