حکومت کا مختلف بینکوں سے 96 ارب قرض لینے کا فیصلہ

loan

loan

لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے سرکلر ڈیٹ کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کیلیے مختلف بینکوں سے 96 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت سرکلر ڈیٹ 3 سال میں ختم کیا جائے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت حکومت گردشی قرضوں کا حجم 218ارب روپے سے کم رکھنے کی پابند ہے تاہم پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 661 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں 356 ارب روپے توانائی شعبے کے اور 335 ارب روپے مختلف بنکوں اور پاور ہولڈنگ کمپنیوں کا قرضہ شامل ہے۔

گردشی قرضوں میں کمی کیلئے حکومت نے بنکوں اور پاور ہولڈنگ کمپنیوں سے مزید قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2017ء تک گردشی قرضوں کا حجم 218 ارب روپے تک لایا جائے گا جب کہ آئندہ سال اسے 204 ارب روپے پر لایا جائے گا اور 3 سال میں یہ قرضہ بالکل ختم ہوجائے گا۔