حکومت ہر ماہ بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین سے 15 ارب روپے وصول کرنے لگی

Tax

Tax

لاہور (جیوڈیسک) حکومت ہر ماہ صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹی وی فیس، نیلم جہلم سرجارج، انکم و جنرل سیلز ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، میٹر رینٹ، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسوں کی مد میں ساڑے 12 ارب سے لےکر 15 ارب روپے وصول کر رہی ہے۔

دستاویزات کے مطابق لیسکو، فیسکو، گیپکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین ہر ماہ بجلی کے بلوں سے زائد رقم ٹیکسوں کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرا دیتے ہیں۔ صارفین نےسب سے زیادہ رقم جی ایس ٹی کی مد میں 7 ارب 42 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے، انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب 91 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار، بل بروقت جمع نہ کرانے پر، 62 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار ، سیلز ٹیکس کی مد میں 13 کروڑ 92 لاکھ روپے، نیلم جہلم سرجارج کی مد میں 1 ارب 51 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار روپےاداکیے۔

جبکہ ایڈوانس اور ایکسٹرا ٹیکس کی مد میں 4ارب 20 کروڑ 62 لاکھ 20 ہزار روپے، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی مد میں 46 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے گے جبکہ میٹر رینٹ سیزنل جارج میں بھی صارفین سے 22 کروڑ روپے سے زائد رقم بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جارہی ہے صارفین مجموعی طور پر ساڑھے بارہ ارب سے لے کر 15 ارب روپے بلوں سے زائد ٹیکس ہر ماہ ادا کر رہے ہیں۔