حکومت نے ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

Government MQM Meeting

Government MQM Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق مسلم لیگ نون نے وعدے کے مطابق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس(ر) خلیل الرحمان، جسٹس(ر) اجمل میاں، فروغ نسیم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن کے علاوہ سیکریٹری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

کمیٹی کا قیام وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان معاہدے کے تحت کیا گیا۔