حکومت نے نیوز گیٹ مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے نیوز گیٹ جیسے قومی سلامتی کے مسئلے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ وزیر داخلہ کی وضاحتوں سے تاثر ابھرتاہے کہ یہ کوئی انتہائی غیر اہم ایشو ہے۔

منصورہ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جمہوری ملک میں سب کچھ پارلیمنٹ ہوتی ہے ۔لیکن یہاں تمام اختیارات وزیر اعظم نے اپنی مٹھی میں بند کر رکھے ہیں۔

کرپشن کے الزامات کے بعداخلاقی طور پر وزیر اعظم کو اپنا منصب چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے دال میں کچھ کالا نہیں ساری دال کالی ہے۔