حکومت اور اسلامی تنظیموں کی خاموشی عالم اسلام کی سلامتی پر سوالیہ نشان ہیں، رفیق احمد مجددی

Muhammad Rafeeq Ahmed

Muhammad Rafeeq Ahmed

گوجرانوالہ : کشمیری عوام پر عرصہ دراز سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، پرحکومت اور اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی تنظیموں کی خاموشی عالم اسلام کی سلامتی پر سوالیہ نشان ہیں ، ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے جمعة المبارک کے خطبہ کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر جنت ہے ، اور جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ اپنے اندرونی اختلافات کو قرآن و سنت کے سامنے پیش کریں نہ کے خود گولی اور بم کا سہارا لے ، فرمان نبوی ۖ ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے ، لیکن ہم جس اسلام کو دیکھ رہے ہیں وہاں پر تو اسلام کا نعرے لگا کر ہی قتل مسلم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ دشمنان اسلام کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ ہماری اور دیگر اسلامی ممالک کی بقا ء صرف یکجہتی میں ہے ، اگر ہم اپنے اندر اخوت ، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے تو ایک زندہ قوم کی حیثیت سے ابھریں گے ، اور اپنے دیگر اسلامی ممالک جو یہود و ہنود کے قبضہ میں ہیں ان کی مدد بھی کر سکیں گے۔