حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ نوازش علی

PTI

PTI

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

روز بروز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ، آٹا، چینی،دالیں اورسبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے غریب آدمی کا دو وقت کا گزارہ مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کی طرح اقتدار بچانے میں مصروف ہے۔

جبکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے کہا کہ بے روز گاری کی وجہ سے نوجوان نسل غلط راستوں پر چل پڑی ہے اور کرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی عزت کے ساتھ زندگی گزار سکے۔