حکومت کی غلط پالیسیوں سے غربت میں اضافہ ہو گیا: جمشید اقبال چیمہ

Jamshed Iqbal Cheema

Jamshed Iqbal Cheema

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے باعث ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں سالوں نہیں بلکہ گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے۔

پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بلنداور بنیادی سہولتیں دہلیز پر مہیا کرنے کا جامع پرگرام رکھتی ہے موجودہ حکمرانوں کی توجہ صرف اپنے اور اپنے حواریوں کا معیار زندگی بلند کرنے پر مرکوز ہے۔

جبکہ غریب عوام جنہیں پہلے دو وقت کی روٹی میسر تھی آج وہ ایک وقت کی روٹی پر آگئے ہیں۔ غریب کش حکمرانوں نے دالیں بھی غریب کی پہنچ سے دور کر دی ہیں۔