حکومت غریب کے معاشی حقوق کا تحفظ کر کے نئی روایت قائم کرسکتی ہے، انٹرنیشنل ارائیں فورم

Pakistan Inflation

Pakistan Inflation

لاہور : انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر نے کہا کہ معاشرہ مثبت معاشی انقلاب کا متقاضی ہے جس میں انصاف ، معاشی وسائل کی مساویانہ تقسیم اور برابری کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو تاکہ ملک میں موجودہ بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے کاکسان تاجر تنظیموں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپنجاب حکومت غریب افراد کو براہ راست ریلیف دینے کے لئے رواں مالی سال کے دوران اربوں روپے کی ریکارڈ سبسڈی دے رہی ہے

جواچھا اقدام ہے مگر اس کا دائرکار دیہاتوں اور قصبات تک پلاننگ اورمانیٹرنگ کے تحت ہو تا کہ مہنگائی کے باعث پسے ہوئے طبقے کو ریلیف مل سکے خطیر رقم سے غریب اورمستحقین کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے کر حکومت غریب طبقے کے معاشی حقوق کا تحفظ کر کے نئی روایت قائم کرسکتی ہے

ایسی پالیسیوں کوفروغ دینا ہوگا جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق کم وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ اس وقت ہمارا معاشرہ مثبت معاشی انقلاب کا متقاضی ہے جس میں انصاف ، معاشی وسائل کی مساویانہ تقسیم اور برابری کے حقوق کا تحفظ یقینی بناکرہی عوام کی حقیقی خدمت کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے ہمیں قوم کا کل خوشحال بنانے کے لئے آج حقیقی معنوں میں قربانی دینا ہو گی اور اس سلسلے میں مثبت معاشی پالیسیوں کوفروغ دینا ہوگا-

03004821200