حکومت اقتدار بلدیاتی منتخب نمائندوں کے حوالے کرے۔ فیروز خان

Karachi

Karachi

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور محمد شریف نے مسلم لیگ کے رہنما اور یو سی 4مجید کالونی لانڈھی کے چیئر مین فیروز خان سے ملاقات کی دوران ملاقات عالم علی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا بنیادی حل اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے عوام کو اقتدار میں شامل کرنے سے نہ صرف عوام کے مسائل حل ہونگے بلکہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی۔

گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر کراچی کا اقتدار منتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کرے کیونکہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کے باعث کراچی غلیظ ترین شہر بن گیا ہے جسکا ثبوت گلیوں، محلوں میں گندگی وغلاظت کے ڈھیر، ابلتے ہوئے گٹر وں کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل کراچی کے ایڈمنسٹریٹر وں کو ہٹایا جائے کیونکہ یہ تو اپنے ہی ادارے میں کام کرنے والے ملازمین سے کام لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت