سرکار کے ساتھ نجی شعبہ بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش

Mecca & Pilgrimage

Mecca & Pilgrimage

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی حاجیوں کی خدمت اور دیکھ بھال میں یکساں طور پر سرگرم ہے۔ اس ضمن میں مکہ مکرمہ میں سماجی بہبود کی ایک انجمن نے ’’سقایہ حجاج‘‘ پروگرام کے تحت رواں سال بھی حجاج کرام کو پانی فراہم کرنے کے لیے صاف پانی کی پیکنگ شروع کی ہے۔

تنظیم ’’احسان وتکافل آرگنائزئشن‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بن المعطی النفیعی نے بتایا تنظیم حج کے موقع پر حجاج کرام کو ٹھنڈہ پانی مہیا کرے گی۔ اس مقصد کے لیے پانی کی 21 لاکھ 60 ہزار بوتلیں تیار کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سقایہ حجاج پروگرام کے تحت وہ حج کے ایام میں گرمی کے اوقات کے دوران اپنے رضاکاروں کے ذریعے لاکھوں حجاج، مریضوں، عمررسیدہ اور معذور افراد کو پانی فراہم کریں گے۔