حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس

PML-N France

PML-N France

پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان) اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا ہم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض احمد پاپا۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور چیئرمین چوہدری شاہین اختر نے یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن ہاؤس پیرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح الفاظ میں اور جرأت مندانہ انداز میں مسئلہ کشمیر پر بات کی اور وہاں پر بھی کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کو دہرایا اور اقوام عالم کی توجہ اس دیرینہ اور حل طلب مسئلہ کی طرف دلائی ہزاروں قربانیاں دی جا چکی ہیں۔

PML-N France

PML-N France

بھارتی فوجی بھیڑیوں کی طرح نہتے کشمیری مسلمانوں پر جھپٹ رہے ہیں اور مظالم ڈھا رہے ہیں عزت مآب بہنوں کی عصمت دری بھی روز کا معمول ہے ہم کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم پر قائم ہیں اور حمایت کا یہ سلسلہ آزادی کشمیر تک جاری رکھیں گے انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔