حکومت رینجرز کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ فیروز خان

Sindh Government

Sindh Government

کراچی : حکومت سندھ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے رینجرز کے قیام کو یقینی بنائے اور رینجرز کو کراچی سمیت پورے سندھ میں آئینی وقانون تحفظ فراہم کرکے مکمل اختیارات دیئے جائیں۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور فیروزخان ویلفیئرٹرسٹ کے سربراہ اور یوسی 4مجید کالونی لانڈھی کے چیئر مین فیروز خان نے NGOsکے نمائندوں سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات کو منتازعہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کراچی کی عام شہر میں مستقل امن کیلئے کراچی آپریشن کامنتطقی انجام چاہتے ہیں۔ فیروز خان نے کہا کہ کراچی آپریشن کو سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی، تاجروں سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اگر سندھ حکومت نے روڑے اٹکائے تو عوامی مذمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رینجرز اختیارات میں توسیع کی جائے۔

جاری کردہ سیکریٹری نشرواشاعت