گورنمنٹ سائنس کالج میں کسی طالبہ کو داخلہ لینے سے نہیں روکا گیا، کالج پرنسپل

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہو کے ترجمان نے گزشتہ روز اخبارات میں گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے پرنسپل زاہد بٹ صاحب کے شائع ہونے والے بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ جس میں کالج پرنسپل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ طلبہ تنظیم کے کارکنان بی ایس سی میں میرٹ پر داخلہ لینے والی طالبات کو نہ صرف داخلہ لینے سے روک رہے ہیں۔

کالج میںطالبانائزیشن کو فروغ دے رہے ہیں۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اسامہ اسد کا کہنا تھا کہ طلبہ کے احتجاج کا مقصد حکام کو یہ باور کروانا تھا کہ بی ایس کا ایک سمسٹر آٹھ ماہ کا ہے اور بی ایس فرسٹ سمسٹر کا رزلٹ تقریبا گزشتہ چار ماہ سے نہیں آیا اور سیکنڈ سمسٹر کے امتحانات نزدیک ہیں جس کی وجہ سے ڈگری چار سال میں مکمل ہوتی نظر نہیں آتی جبکہ کالج پرنسپل طلبہ کے مسائل حل کرنے کہ بجائے طلبہ پر الزامات عائد کر کے میڈیا میں صر ف سیاسی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔