حکومت سندھ کا کم عمر بچوں کو مفت تعلیم دینے کا منصوبہ تیار

Government Sindh

Government Sindh

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی تعلیم فراہم کرنے کا پنج سالہ منصوبہ تیار کر لیا۔ سندھ کی حکومت نے پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی تعلیم فراہم کرنے کے لئے پانچ سالہ منصوبہ بنایا ہے۔

2014 سے 2018 ء کی مدت کے لئے بنائے گئے پنج سالہ منصوبے کے لئے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ سمیت دیگر عالمی اداروں سے معاونت حاصل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے کل بجٹ کا تقریباً پانچواں حصہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے۔

لیکن اس کے نتائج توقع کے مطابق نہیں ہیں۔ اس کی وجہ گڈ گورننس کی کمی ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں صوبے کےتعلمی بجٹ میں 128 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم بجٹ کا بیشتر حصہ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہو رہا ہے۔ بنیادی سہولتوں سمیت دیگر مدوں میں کم رقم خرچ ہو رہی ہے۔