حکومت سے مذاکرات کیلئے کل بھی تیار تھے اور آج بھی، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے لئے کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں، حکومت کے کہنے اور کرنے میں بہت بڑا تضاد ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنا قائم ہے اور قائم رہے گا، وہ اپنے ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کررہے بلکہ عوام کی سیاست کررہے ہیں۔ لاہور کے جلسے نے عمران خان کی تحریک کو جلا بخشی ہے۔ اب دس اکتوبر کو عمران خان اہلیان ملتان کے سامنے مقدمہ پیش کریں گے۔

حلقہ این اے 149 کے ضمنی انتخاب میں مشاورت کے بعد کسی آزاد امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔