نواز حکومت دہشت گردی پر قابو اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے کہا کہ نواز حکومت ہر سطح پر مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی درگاہ شاہ نورانی پر دھماکہ اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاء کی ذمہ دار نواز حکومت کی غیر ذمہ دارانہ حکومتی کارکردگی کا ثبوت ہے اشراف قریشی نے سانحہ درگاہ نورانی قابل مذمت عمل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ درگاہ پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کو فوری معاوضہ کی ادائیگی اور ذخمیوں کوبہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کی تواتر کے ساتھ واقعات اور اس پر نواز شریف کی سرد مہری ایک المیہ سے کم نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی رویوں سے لگتا ہے کہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے اور صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ریاستی مشنری کا استعمال کررہی ہے ۔اشرف قریشی نے درگاہ شاہ نورانی سانحہ میں شہید ہونے والوں کے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ ،لواحقین کو صبر اور ذخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر 0321-2039650