حکومت نے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کی پالیسی کے کلچر کو فروغ دیا ہے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کی پالیسی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانیہ کے ہائی کمشنرتھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ اور تجارتی تعلقات قائم ہیں، برطانیہ کا تعلیم، صحت، اسکل ڈویلپمنٹ اوردیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے شفافیت، میرٹ اور اعلیٰ معیار کی پالیسی کے کلچر کو فروغ دیا ہے جب کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن، محفوظ، ترقی یافتہ اورمعاشی طو رپرمستحکم ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے فلاح عامہ کیلئے متعدد شاندار اقدامات کئے ہیں اوربرطانیہ کا مستقبل میں بھی سماجی شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔