بھمبر کی خبریں 04/11/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم گرنے لگا۔کئی اساتذہ مرضی سے سکول آنے جانے لگے بعض سکول ٹائم کے دوران اپنے نجی کاروبار اور بعض سکول ٹائم کے دوران ذاتی معاملات میں بازاروں ،کچہری وغیرہ اکثر دیکھائی دیتے ہیں کئی سرکاری سکول کی عمارتیں حستہ حالت میں ہیں جبکہ شعبہ پرائمری میں معیار تعلیم گرنے کی وجہ سے تقریبا 80فیصد سے زائد لوگوں نے اپنے بچے نجی سکولوں میں داخل کر وا رکھے ہیں بعض پرائمری سکولوں میں بچوں کی تعداد انتہائی کم صرف درجنوں کی تعداد میں رہ گئی جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر تعلیم سکولز،سیکرٹری و ڈی جی سکولز سے فوری نوٹس لیکر سرکاری اداروں کی حالت بہتر بنانے اور معیار تعلیم بلند کرنے کے فوری عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر میں پانی کا بحران برقرار محکمہ واٹر سپلائی کی اندھیر نگری ،عدم دلچسپی شہریوں کا ایکسین کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ ۔مذکور کی تعیناتی کے بعد اس وقت تک شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوںکو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ در پیش ہے بالائی علاقوں وارڈنمبر1,2,3کے علاوہ مکہال نئی آبادی کے مکین اکثر پانی سے محروم رہتے ہیں ہفتہ میں ایک دومرتبہ پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ کوئی شکایات پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے جبکہ واٹر ٹینکی پر موجود ملازم اوپر تک سب اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیںاور زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوںکی شکایات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے نشیبی علاقوں کے لوگوں بھی پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے اندرون شہر پانی کی بوسیدہ پائپ لائن برھنگ سے لیکر بھہمبر شہر تک اکثر لیکج کا شکار رہتی ہے جس کی وجہ سے لوگ آلودہ پانی پینے مجبور ہیں اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے عوامی و سماجی حلقوں چوہدری فیصل جاوید،چوہدری محمداکرم پپو جٹ،محمد رفیق بٹ،طارق چوہدری،مرزا ارقم،محمد اسد،سہیل ساگر نونی،حمزا صغر چوہدری،آصف نونی،حق نواز جنجوعہ،ارشد بھٹی ،چوہدری شوکت،مرزا یسین،اشتیاق چوہدری،راجہ الطاف مٹھو،محمد رئوف مرزااور دیگر نے پریس کلب بھمبر کے ایک سروے رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ چیف سیکرٹری،وزیر پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی،سیکرٹری PPHفوری نوٹس لیکر پینے کے صاف پانی کے متعلقہ فوری حل کریں وگرنہ بھمبر کے شہری احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی علاقہ پتھورانی ڈھیری کے مقام پر بیوہ خاتون کے رقبہ پر با اثر راد نے قبضہ کر لیا ۔بیوہ خاتون مقبول بیگم فریاد لیکر صحافیون کے پاس پہنچ گئی اور بتایا کہ میرے رقبضہ پر گائوں کے با اثر افراد اشرف وغیرہ نے جبرا قبضہ کر لیا اب دھمکیاں دیتے ہیں اس رقبہ سے میرا گزر بسر تھا جو کہ انہوں نے مجھ سے چھین لیا ہے میں بیوہ ،بے سہارہ خاتون ہوں میرا ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر،SSP،DSP،SHOسٹی سے مطالبہ ہے کہ میرارقبہ واگزار کرا کے میرے حوالے کیا جائے اور قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغوا ء برائے حرام کاری کے الزام میں دو ملزمان پولیس نے گرفتار کر لئے لڑکی بازیاب کرا لی گئی لڑکی اور اس کی بہن کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ملزمان فیضان طارق سکنہ بڑھنگ اور غلام غوث ولد روشن سکنہ بدھوکالس تحصیل کھاریاں حال اسلام آباد کو ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر حاجی سکندراعظم کی نگرانی میں سب انسپکٹر طارق سلہریا نے نفری کے ہمراہ چھاپہ ما ر کر گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے کاروائی مغویہ خاتون کے خاوند کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)انچارج CIAپولیس نثار یوسف سلہریا کی کاروائی منشیات فروش ملزم گرفتار منشیات برآمد کر لی پولیس کے مطابق اس کا دوسرا بھائی بھی منشیات فروشی میں ملوث ہے ملزم الیاس شاہ ولد کرامت شاہ سکنہ سنداڑ کو CIAپولیس بھمبر نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چرس برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ نے کہاہے کہ کشمیری شہیدوں کا لہو اور مسلم کانفرنس کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی مسئلہ کشمیر کے لئے مثالی خدمات اور قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی اور کشمیریوں کو جلد آزادی مل کر رہے گی نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کمے ہاتھ مضبوط کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ ،مسلم لیگ ن برنالہ کے راہنما راجہ اشفاق احمد خان نے پی ایم اے کے مرکزی صدر ڈاکٹر آفتاب احمد میر میرپور کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔