گورنر کی تبدیلی پر ہم کو بھی اعتماد میں لیا جاتا، ایم کیو ایم پاکستان

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم صوبہ سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے اوربہتر ورکنگ ریلیشنز میں یہ مناسب ہوتا کہ گورنر کی تبدیلی کے فیصلے پر صوبے کی دوسری بڑی نمائندہ جماعت کو بھی اعتماد میں لیا جاتا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی میں سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت سے مشورہ نہ کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد گورنر تھے اور انھوں نے صلاحیت کے ساتھ صوبے کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی بحیثیت گورنرتعیناتی وفاق کا اختیار ہے اور ان کی شخصیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ سندھ کے نامزد نئے گورنر ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور سندھ کے شہری علاقوں کی محرومی پر خصوصی توجہ دیں گے۔