گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد اپنے عہدے سے مستعفی

Sardar Mehtab Ahmed

Sardar Mehtab Ahmed

اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیر اعظم نواز شریف نےاستعفیٰ منظور کر لیا، حتمی منظوری کیلئے صدر ممنون کو بھجوا دیا۔

قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا تحریری استعفیٰ پیش کیا تھا۔ سردار مہتاب نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے گورنر شپ سےاستعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

نئے گورنر کے لیے مختلف ناموں پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔ممکنہ گورنرز کے لیے پیر صابر شاہ، صلاح الدین ترمذی، سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کے نام پیش کیا گیا ہے۔