گورنر پنجاب نے لوکل باڈیز ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ لوکل باڈیز ترمیمی آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے میئرز اور چیئرمینوں کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہو گا۔

پنجاب میں اوپن ڈویژن کی بنیاد پر میئر یا چیئرمین منتخب ہوں گے۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق چناؤ اسپیشل سیٹوں پر نہیں بلکہ متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہو گا۔

ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر تعلیم بی اے، تجریہ تین سال درکار ہو گا اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایم اے ہونے کی صورت میں تجربہ درکار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء، بلدیاتی ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم کے مطابق، میئر اور چیئرمین کا انتخاب ارکان کی تقسیم کی بنیاد پر ہو گا۔