گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا دنیا کے بہترین گورنر قرار

Ashraf Wathra

Ashraf Wathra

کراچی (جیوڈیسک) گورنراسٹیٹ بینک کو دنیا کا بہترین گورنر قرار دے دیا گیا، عالمی ادارے یورو منی کا کہنا ہے کہ اشرف وتھرا پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔

یورو منی نے امریکا میں جاری آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مشترکا اجلاس میں اشرف وتھرا کے نام کا اعلان کیا۔ یورو منی کا کہنا ہے کہ اشرف وتھرا پاکستان کی معیشت اور اس کی ساخت کو بہتر کرنے میں کامیاب رہے جبکہ انھوں نے روپے کی قدر کو مستحکم کیا۔

یورو منی گذشتہ 30 سال سے دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے گورنرز کو یہ اعزاز دے رہا ہے۔ یورو منی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کی معاشی کارکردگی دنیا کے دیگر ممالک سے بہترین رہی ہے۔