گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بستی چپ شاہ کی طالبہ کی پنجاب بھر میں مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن

D.I.O Kasur News

D.I.O Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بستی چپ شاہ قصور کی طالبہ کی پنجا ب بھر میں مضمون نویسی کے مقابلہ میں تیسری پوزیشن ‘صوبائی وزیر تعلیم نے 50 ہزار روپے نقد انعام دیا۔

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بستی چپ شاہ قصور کی ہونہار طالبہ ارم طارق نے ہیڈ مسٹریس سکول ہذا میڈم ثریا شیرازی اور کلاس ٹیچر نذہت آرا کی زیر رہنمائی ضلع لیول اور ڈویژن لیول کے بعد پنجاب لیول پر مضمون نویسی کے مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کی بناء پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے طالبہ کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا ہے اور انہوں نے ای ڈی او ایجو کیشن قصور اور ہیڈ مسٹریس سکول ہذا کی کارکردگی کو سراہا ہے۔