سندھ گرینڈ الائنس میں جس دن مشرف، ایم کیو ایم شامل ہوئے الائنس سے الگ ہو جاﺅں گا۔ ذوالفقار مرزا

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) سندھ گرینڈ الائنس میں جس دن مشرف، ایم کیو ایم شامل ہوئے اس دن الائنس سے الگ ہوجاﺅں گا، الائنس سندھ کے اشوز پر بنایا گیا ہے تاکہ لوٹی ہوئی دولت کو واپس لایا جاسکے، سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا۔

بدین جیم خانہ میں نو منتخب نمائندوں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ گرینڈ الائنس خصوصی طور پر سندھ کے مسائل پر بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کے حالات آپ دیکھ رہے ہیں۔

چور چوری کرکے لندن اور دبئی میں چھپ کر بیٹھ گئی ہیںلیکن ہم ان چوروں اور لٹیروں سے پاکستان کی لٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اور ان چوروں اور لٹیروں کو بھی واپس لاکر انہیں سزائیں دلائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ میں سندھ گرینڈ الائنس بننے کے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ جس دن اس الائنس میں الطاف، ایم کیو ایم یا مشرف کوشامل کیا جائے گا اس دن میں اس الائنس سے الگ ہوجاﺅں گا، انہوں نے کہا کہ میں سیاسی پارٹی بنا رہا ہوں۔

پارٹی بنانا کوئی مزاق نہیں ہے اور ناہی کوئی بچوں کا کھیل ہے، میرے وکیل اس پارٹی کا منشور بنا رہے ہیں جس دن وہ مکمل ہو گیا اس دن میں پارٹی کا اعلان کردوں گا،بدین میں دو ٹاﺅں کمیٹیز اور کچھ یوسیز پرہونے والی بلدیاتی الیکشن کے سوال میںڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کی کوشش ہوگی کہ وہ رہ جانے والی نشتوں پر دھاندلی کریں لیکن میں انہیں ایسا کرنے نہیں دونگا۔