عظیم کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کے لئے نماز جمعہ میں خصوصی دعا کی جائے۔ اویس اسد خان

Hanif Muhmmad

Hanif Muhmmad

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے عظیم کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حنیف محمد کو جلد صحت یاب کرے انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ (آج) نماز جمعہ میں حنیف محمد کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔

اویس اسد خان نے کہاکہ حنیف محمد پاکستان کا فخر ہیں انہوں نے کرکٹ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے اویس اسد خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے دوران علاج حنیف محمد کی حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

قبل ازیں نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان عظمت اللہ خان ،ایم نسیم ،محمد ارشد ،گلفراز احمد خان اور زاہد شہاب کے ہمراہ اسپتال جاکر حنیف محمد کی عیادت کی۔

اس موقع پر حنیف محمد کے صاحبزادے ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمدبھی موجود تھے۔