عظیم و الشان محفل ذکر ولادت مصطفی و تقریب پرچم کشائی 19دسمبر کو ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو گا

Eid Milad un Nabi

Eid Milad un Nabi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلاد کمیٹی ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ عظیم الشان محفل ذکر ولادت مصطفی و تقریب پرچم کشائی زیر سرپرستی علامہ عبدالصمد قادری نعیمی مورخہ 19دسمبر2015ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام 1/1559ریتا پلاٹ نزد طیبہ مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر1پر منعقد ہوگا۔

محفل سے نوجوان شعلہ بیاں مقرر حضرت علامہ مفتی عبدالوارث قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے ،نظامت کے فرائض مبشر ناصر قادری انجام دینگے۔

محفل میں ملک کی ممتاز ثناء خوان رسول ناصر عزیز ،طاہر قادری ،ریحان قادری ،سید بلال قادری اور دیگر بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔