یونان میں سڑک کے ایک حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں

Accident

Accident

ایتھنز (زاہد مصطفی اعوان) یونان میں سڑک کے ایک حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں، جن کی نماز جنازہ جمعہ کی شام یونان کے علاقے میگارہ میں ادا کر دی گئی۔

تفصیل کے مطابق، ایتھنز کے نواحی شہر میگارہ میں رہائش پذیر سیف اللہ ولد اللہ دتہ عمر پچاس سال شادی شدہ سکنہ دریکاں کلاں تحصیل پھالیہ اور ظہور احمد ولد محمد علی عمر سنتیس سال سکنہ بھکی شریف ضلع منڈی بہاؤالدین موٹر سائیکل پر کام پر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی پک اپ ویگن کی ٹکر سے موقعہ پر جاں بحق ہوگئے۔ نماز جنازہ میگارہ میں ادا کر دی گئی ہے اور اب میتیں سوموارکو یونان سے پاکستان روانہ ہو جائیگی۔

واضح رہے کہ یونان میں مقیم پاکستانی باشندے ڈیڈ باڈی فنڈ میں چندہ دیتے ہیں تاکہ یہاں مرنے والے پاکستانیوں کی میتیں تدفین کے لیے پاکستان روانہ کی جا سکیں۔