یونان : یورو زون کی حمایت میں ہزاروں افراد کی ریلی

Rally

Rally

ایتھنز (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے کے قرض کی قسط تیس جون تک ادا نہ کرنے کی صورت میں یونان کے یورو زون سے نکلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

اس سے پہلے یونان کو قرض دینے کی شرائط کو شرمناک قرار دے کر یونان کی حکومت نے یورو زون چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور یورو زون نہ چھوڑے۔

ریلی کے شرکا نے پارلیمنٹ کی عمارت پر یورو زون کا پرچم بھی لہرایا۔ یونان کو عالمی مالیاتی اداروں اور یورو زون کے رکن ملکوں سے تقریباً سوا سات ارب یورو کے ہنگامی قرض کی ضرورت ہے۔