یونان کی جیل میں لڑائی سے 2 پاکستانی ہلاک

Athens Jail

Athens Jail

ایتھنز (جیوڈیسک) یونان میں ایتھنز کی ایک جیل کورے ڈلاس میں جھگڑے کے نتیجے میں 2 پاکستانی ہلاک اور21 افراد زخمی ہو گئے۔

جن میں 8 کی حالت نازک ہے، جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں وزارت انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے اتوار کو رات کے کھانے کے فورا بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے تو البانیہ اور عرب نژاد قیدیوں کا پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔

کورے ڈلاس، یونان کی سب سے بڑی جیل ہے ، جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں۔