یونان کے سیکریٹری مذہبی امور کی پاکستانی مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے ملاقات

Yourgos Kalantzis

Yourgos Kalantzis

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) پاکستانی دینی تنظیمات کے ذمہ داران کی گزشتہ روز سیکریٹری مذہبی امور یونان یورگوس کالانجیس سے اہم ملاقات ہوئی جس میں بعض اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری مذہبی امور یورگوس کالانجیس نے شرکاء کو ایتھنز میں زیر تعمیر پہلی سرکاری مسجد کے حوالے سے تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور کی تزئین وآرائش کے بعد ماہ اپریل کے دوران مسجد کے باقائدہ طور پر افتتاح کا پروگرام ہے۔

انہوں نے تمام دینی تنظیمات کے ذمہ داران کو اپنی ان مساجد کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہے انھوں نے مطلع کیا کہ ایتھنز کی سرکاری مسجد کے آغاز کے ساتھ ہی ایسی تمام مساجد کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائیگا جو رجسٹریشن اور سرکاری اجازت نامہ کے بغیر قائم ہیں۔

شرکا کی جانب سے ان کومساجد کی رجسٹریشن میں حائل قانونی رکاؤٹوں سے آگاہ کیاجس کے حل کے لیے انھوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیکریٹری مذہبی امور نے پاکستانی دینی تنظیمات سے سرکاری مسجد کے جملہ امور کے حوالے سے قوائد و ضوابط فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کی انتظامی کمیٹی کیلئے پاکستانی برادری کے دینی اداروں سے منسلک پانچ افراد کے نام بھی بھی طلب کیاہیں جن کو جلد ان تک پہنچانے کا وعدہ کیا گیا۔